9 فروری 2026 - 20:09
مآخذ: ابنا
شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

،عراقی حکام نے شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم سعدون صبری القیسی کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقی حکام نے شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کے قتل میں ملوث مرکزی مجرم سعدون صبری القیسی کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی ہے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق، عراق کے قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان ارشد الحکیم نے پیر کے روز بتایا کہ سعدون صبری القیسی کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم، بالخصوص شہید سید محمد باقر صدر، خاندانِ حکیم کے متعدد علما اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں سزائے موت دی گئی، جس پر عمل درآمد پھانسی کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ القیسی کے خلاف مقدمے سے متعلق تمام قانونی تقاضے مکمل کر لیے گئے تھے، جس کے بعد عدالتی حکم پر عمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے تین برس قبل اعلان کیا تھا کہ صدام حسین کے دور کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو آیت اللہ العظمیٰ محمد باقر صدر، ان کی ہمشیرہ بنت الہدیٰ صدر اور خاندانِ حکیم کے متعدد علما کی شہادت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha